پہلا صفحہ
زندگی نامہ
تالیفات
توضيح المسائل
پيغام
فرزند ارجمند کي تالیفات
تصاوير
هم سے رابطه كيجئے
مرتبط سائٹس
مناسبات
مقالات
 

بسم ا للہ الرحمن الرحیم

حمدوصلوات کے بعد

آج مسلمانوں کے قبلہ اول، مسجداقصی کویہودیوں کے ہاتھوں سے نقصان کاخطرہ ہے کچھ اخباروں کے مطابق، تقریبابیس ہزارفلسطینی جوان اپنے سینوں کوسپربنائے, اس کی حفاظت کرر ہے ہیں. اس حالت میں دنیاکے تمام مسلمانوں خصوصااسلامی ممالک کے سربراہوں کی ذمہ داری ہے کہ اس موضوع پرغوروفکرکے ساتھ مسجداقصی کی حفاظت کی بھرپورکوشش کریں ۔

مسجداقصی مسلمانوں کاقبلہ اول ہونے کے علاوہ، وہ جگہ بھی ہے جہاں پہنچ کر، شب معراج پیغمبراسلام (ص) کا وہ زمینی سفرختم ہوا، جومسجدالحرام سے شروع ہواتھااوروہیں سے آسمان کاسفرشروع ہوا۔

اس بارے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی جائزنہیں ہے۔ کیونکہ اسرائیل ایک منصوبہ کے تحت کام کررہاہے اورظاہرمیں لوگوں کویہ یقین دلانے کی کوشش کررہاہے کہ یہ کام شدت پسندیہودیوں کاہے اورحکومت اس کے خلاف ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ کام اسرائیل کی سرکار، امریکاسے سانٹھ گانٹھ کرکے اس کی حمایت کے تحت کررہی ہے اس بڑے خطرے کااندازہ اس وقت ہوسکتاہے جب ہم یہودیوں اورامریکاکی اسلام دشمنی پرغورکریں گے ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ یہ لوگ اسلام کوبرباد اور مسجدالحرام ومسجدالنبی کومنهدم کرنے کی فکرمیں ہیں۔

اے دنیاکے مسلمانوں! ائے اسلام اوردین کادم بھرنے والوں! اس پروپیگنڈے کے سامنے ہرگزخاموش نہ بیٹھو۔ آخرمیں، میں دعا کرتاہوں کہ اللہ تمام مقدس مقامات، خصوصا مسلمانوں کی اولین مساجدکی حفاظت فرمائے اورتمام اسلامی ممالک، خصوصافلسطین کواس غاصب حکومت کے شرسے محفوظ رکھے۔ انشاء اللہ

محمدفاضل لنکرانی
۲۔ ربیع الاول۱۴۲۶ ہجری قمری