|
بسمہ تعالیٰحضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقعہ پرحضرت آیة اللہ العظمیٰ شیخ فاضل لنکرانی مد ظلہ العالی کا پیغام انّ الذین یوذون اللہ و رسولہ لعنہم اللہ فی الدنیا و الآخرة واعد لہم عذاباً مہیناً۔ قال رسول اللہ (ص) فاطمة بضعة منی یوذینی من اذاہا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام ہیں ۔ وہ زہرا (س) جو ام ابیہا اور مادر ائمہ معصومین علیہم السلام ہیں ۔ آپ اہل بیت عصمت و طہارت کا محور ہیں۔ آپ کی ذات بابرکت وہ حقیقت ہے جسے عام انسان تو کیا شیعہ اور محبان اہل بیت بھی نہیں پہچان سکے ہیں۔ آپ کی ذات کی نورانی حقیقت ظلم، بغض، دشمنی، حسد اور جہالت کے پردوں کے پیچھے چھپ کر رہ گئی ہے اور اب قیامت تک ظاہر بھی نہیں ہوگی۔ایسے وجود پرفقط شیعہ ہی نہیںبلکہ تمام انسانیت اور ملک و ملکوت بھی ناز کرتے ہیںاور اللہ کے عطا کئے ہوئے اس کوثر کو پیغمبر اسلام (ص) کے دین کی بقاء مانتے ہیںاور انسانی سماج کے علوم و کمالات سے مزین ہونے کو آپ کے بیٹوںکا مرہون منت سمجھتے ہیں۔ واقعاً اگر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نہ ہوتی اور ائمہ معصومین (س) کا نور جلوہ فگن نہ ہوتا تو عالم تکوین و تشریع پر کس قدر اندھیرا چھایا ہوا ہوتا؟ قل لا اسئلکم علیہ اجراً الا المودة فی القربیٰ کی روشنی میں تمام انسانوں پر پیغمبر اسلام کا ایک معنوی حق ہے اور وہ یہ کہ ان کے اہل بیت(س) سے محبت کی جائے اور اہل بیت(س) کا محور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔یہ حکم فقط پیغمبر اسلام کے زمانے کے لوگوں سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر زمانے کے انسانوں کے لئے ایک فرض کی صورت میںہے۔حضرت زہر(س) سے محبت کا مطلب ان کا احترام ، ان کی یاد، اور ذکر کو باقی رکھنا اوران پر ہونے والے ظلموں کو بیان کرنا ہے۔ ہم ان پر ہونے والے ظلموں کو کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ بہت کم مدت میں آپ پر اتنے ظلم ہوئے کہ آپ کی شہادت کے بعد سید الموحدین امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ زہر(س) کے رنج و غم دائمی ہیں۔ کیا اس کے بعد بھی حضرت علی علیہ السلام کے شیعہ اور پیغمبر کی امتی اس ماتم و عزاداری کو ترک کرسکتے ہیں؟ نہیں، ہرگز نہیں۔ لہذا اہل بیت کے تمام شیعوں اور محبوں کو چاہئے کہ تین جمادی الثانی (جو کہ صحیح روایتوں کی بناء پر حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی تاریخ شہادت ہے) شہزادی کے ذکر کو زندہ رکھیں، مجلسیں کریں، آپ کے اوپر ہونے والے ظلموں کو بیان کریں اور نوحہ خوانی ماتم اور گریہ کے ذریعہ حضرت زہرا ء سلام اللہ علیہا سے اپنی عقیدت کو ظاہر کرتے ہوئے آپ کے حقوق کے ایک حصہ کو ادا فرمائیں۔ محمد فاضل لنکرانی ۲ جمادی الثانی۱۴۲۵ئھ ق |