پہلا صفحہ
زندگی نامہ
تالیفات
توضيح المسائل
پيغام
فرزند ارجمند کي تالیفات
تصاوير
هم سے رابطه كيجئے
مرتبط سائٹس
مناسبات
مقالات
 

طهارت كے احكام

پانی كے احكام

مسئلہ 18: پانى ياتومطلق ہوتاہے يامضاف.

مضاف پانى :وه ہےجسےتنہاپانى نہ كہہ سكيں(بلكہ اسے كسى دوسرى چيزكى طرف نسبت ديكرپانى كهيں)جيسے پہولوں كا عرق, نمك كاپانى,پہولوں كاعرق وغيره.

مطلق پانى :وه پانى ہےجس كوبغيركسى قيدوشرط كےپانى كہا جاسكےجيسےعام پانى,اورمطلق پانى كى پانچ قسميں هيں:

1-كرپانى
2- قليل پانى
3- جارى پانى
4- بارش كاپانى
5- كنويں
كاپانى…

1-كر پانى

مسئلہ 19: ايك كرپانى اس مقداركوكہتےہيں كہ اگرايسابرتن ہو جو ساڑھےتين بالشت لمباساڑھےتين گهراساڑھےتين بالشت چوڑاہو اوراس كوپانى سےبهردياجائے تووه پانى كربهر ہوگا,يااس كاوزن بيس مثقال كم ايك سواٹهائيس من تبريزى ہو, اوركلوكي لحاظ سےتين سوچوراسى كلوگرام ہوتاہے.

مسئله20 : اگرعين نجس جيسےپيشاب ياخون كربهرپانى ميں گر جائےتووه اس وقت تك نجس نهيں ہوگاجب تك اس كارنگ, بو يا ذائقہ نہ بدل جائے.

مسئله21 : اگركربهرپانى كی بونجاست كےعلاوه كسى اور چيز سے بدل جائے تووه پانى نجس نهيں ہوگا.

مسئله22 : اگركرسےزياده پانى ميں عين نجس مثلاخون گر جائے اوراس كےكسى ايك حصہ كومتغيركردےاورغيرمتغيرپانى كر بهريااس زياده ہوتو جتناحصہ متغيرہواہےصرف وہىنجس ہوگا اور اگرباقى مانده كرسےكم ہوتو سب نجس ہوجائگا.

مسئله23 : اگرفوارےكاپانى كرسےمتصل ہوتووه نجس پانى كوپاك كردےگا,ليكن اگر فوارےكاپانى ايك ايك قطره نجس پانى پرگرے تواسےپاك نهيں كرتا,ہاں اگرفوارےكےاوپركوئى چيزركھ دى جائے جس كےنتيجہ ميں اس كاپانى قطره قطره ہونےسے پهلےنجس پانى سےمتصل ہوجائے تو نجس پانى كوپاك كرديتاہے اوراحتياط واجب يہ ہےكہ فوارے كاپانى نجس پانى سے مخلوط ہوجائے.

مسئله24 : اگرنجس چيزكوايسےنل كےنيچےركھ كردہوديں جو كر سےمتصل ہےتوجوپانى اس سےٹپك رہاہےپاك ہے،البتہ اگر اس ٹپكنےوالے پانى ميں نجاست كارنگ,بو,ذايقہ پيداہوگياہوتووه پانى نجس ہے.

مسئلہ25 : اگركركےپانى كاكچھ حصہ جم كربرف كى صورت اختيار كرےاورباقى مانده كرنہ ہوتوعين نجاست كےلگنےسےيہ پانى نجس ہو جائےگااوربرف بهىجس قدرپگهلتى جائےگى نجس ہوتى جائگى.

مسئلہ 26 : جوپانى كربهريااس سےزياده ہواگراس كےبارےميں شك ہوكہ كرسےكم ہوگياہےتووه كركےحكم ميں ہوگا,اسى طرح وه پانى جو كرسےكم ہواورشك كرےكہ كربهرہوگياہوگاتوكرسےكم حكم ركہےگا.

مسئلہ27 : پانى كاكرہونادوطريقہ سےمعلوم كياجاسكتاہے:

1- خودانسان كويقين يااطمينان حاصل ہوجائے.

2- دوعادل آدمى گواہى ديں كہ يہ پانى كربهرہے.

2 ۔قليل پانى

مسئلہ28 : قليل پانىسےمرادوه پانى ہےجوزمين سےجوش مار كرنكلےاوركرسےكم ہو.

مسئلہ29 : نجس چيزاگرقليل پانى ميں گرجائےتووه قليل پانى نجس ہوجاتاہےليكن اگرقليل پانى اوبرسےنجس چيزپرڈال ديں توجتناپانى نجس چيزسےملاہےوه نجس ہےباقى پاك,اوراگرقليل پانى فواره كى طرح نيچےسےاوپرجارہاہےاورنجس چيزسےمل رہاہے تونيچےكاحصہ نجس نهيں ہوگااوراگرنجس نيچےكےحصہ سےمل جائے اوراوپروالاحصہ نجس ہوگا.

مسئلہ30: وه قليل پانى جونجس چيزپرڈالاجائےاوروه اس سے جداہو جائےتووه پانىنجس ہے,اوراسى طرح بنابراقوى وه قليل پانى جوعين نجاست دورہونےكےبعدجس نجس پردہونےكےليے ڈالا جائ اوراس سے جداہوجائےتواس سےبهى اجتناب كياجائے, صرف وه پانى كہ جس سے پيشاب وپاخانہ كےمقام دھوياجاتاہے پانچ شرطوں كےساتھ پاك ہے:

1- نجساست كارنك,بوياذائقہ اس پانى ميں پيدانہ ہو.

2- باہرسےكوئى نجاست اس پانى تك نہ پهنچى ہو.

3- كوئى اورنجاست مثلاخون ياپيشاب اس كےساتھ نہ ہو.

4- پاخانہ ك ذرات بانى مي دكهائى نه دي ره ہو.

5- پاخانہ كےاطراف ميں معمول سےزياده نجاست نہ پهيلى ہو.

3- جارى پانى

مسئلہ31 : جارى پانى وه پانى ہےجوزمين سےجوش ماركرنكلے اوربهنے لگےجيسے چشمےاورزيرزمين بهنے والاپانى.

مسئلہ32 : جارى پانى چاہےكرسےكم ہوپهربهى نجاست كے ملنےسے نجس نهيں ہوتاہاں اگرنجاست سے رنگ بو,ياذايقہ بدل جائےتونجس ہوجاتاہے.

مسئلہ33 : اگرجارى پانى ميں نجاست پڑجائےاوراس كےايك حصہ كےرنگ,بو,ياذائقہ كوبدل دےتووه حصہ نجس ہوجائے گااورپانى كاوه حصہ جوچشمےسےمتصل ہےچاہےكرسےكم ہو پاك رہيگا.البتہ نہركےديگرپانى اگركرسےكم ہواتونجس ہوجائے گا,ہاں اگروه متغيرنهيں ہواہےاور چشمے سےمتصل ہےتوپاك ہے.

مسئلہ34 : ايسےچشمےكاپانى جوبهنےوالانہ ہوليكن اگراس ميں سےپانى لےلياجائےتووه پهرجوش مارنےلگے,جارىكے حكم ميں ہے, يعنى نجاست كےملنےسےنجس نهيں ہوتاجب تك اس كارنگ,بوياذائقہ بدل جائے.

مسئلہ35 : ايساپانى جونہروں كےكنارےٹہراہوتاہےاورنہروں سے متصل ہوتاہےجارىكےحكم ميں ہے,يعنى نجاست كےملنےسے نجس نهيں ہوتا.

مسئلہ36: جوجشم  اوركاريز(زيرزمين بهنےوالابانى)كبهى جوش مارنےلگتا ہو اوركبهى رك جاتا ہووه جس زمان ميں جوش مارتے ہوں جارى پانى كاحكم ركهتےہيں.

مسئلہ37 : حماموں ميں حوض كاپانى جس كااتصال منبع(پانى كےبڑے ذخيره)سےہوتاہےوه جارى پانى كےحكم ميں ہے.

مسئلہ38 : شهروں،حماموں اورعمارتوں ميں نلوں كےذريع جو پانى پهنچاياجاتاہےاگركرسےمتصل ہوتوجارى پانى كےحكم ميں ہے.

مسئلہ39 : وه پانى جوزمين سےنہ پہوٹےليكن زمين په بہہ رہاہوا گركرسےكم ہوتونجاست پڑجانےسےنجس ہوجائكا, ہاں اگر اوپرسے نيچے كى طرف زورسےگرےاورنچلےحصہ سےنجاست لگ جائےتواوپروالاحصہ نجس نهیں ہوگا.

مسئلہ40 : اگرايسى نجس چيزپرجس ميں عين نجاست نہ ہو ايك مرتبہ بارش برسےجائےتوجس جگہ بارش كاپانى پڑےگاوه پاك ہوجائے گى,اورقالين,درىاورلباس وغيره كانچوڑناضرورى نهيں ہے,البتہ بارش كے دوتين قطروں كاپڑجاناكافى نهيں بلكہ اس اندازه سےبرسےكہ لوگ كهيں بارش ہورہى ہے.

مسئلہ41 : اگربارش كسى عين نجس پربرسےاوراس كى چهينٹيں دوسرى چيزوں پرپڑيں تووه پاك ہےبشرطيكہ اس ميں عين نجاست يااس كےصفات موجودنہ ہوں.مثلااگربارش خون پر برسےاوراس كى چهينٹيں دوسرى چيزوں پرپڑيں,اگراس ميں خون يااس كےصفات موجود ہوں تووه نجس ہے.

مسئلہ۴۲۔ اگرزمین یاچھت کے اوپرعین نجاست ہوتوبارش کے دوران جوپانی نجاست کوچھوکرچھت سے ٹپکے یاپرنالے سے گرے وہ پاک ہے لیکن جب بارش ختم ہوجائے اورمعلوم ہوکہ اب جوپانی گررہاہے وہ کسی نجاست کوچھوکرآرہاہے تووہ پانی نجس ہوگا۔

مسئلہ۴۳۔  جس نجس زمین پربارش ہوجائے وہ پاک ہوجاتی ہے اوراگربارش کاپانی زمین پربہنے لگے اورچھت کے نیچے اس مقام پرجاپہنچے جونجس ہے تووہ جگہ بھی پاک ہوجائے گی۔

مسئلہ۴۴۔  بارش برسنے سے کیچڑبن جانے والی مٹی کے بارے میں اگرمعلوم ہوکہ بارش کاپانی اس کے تمام اجزاء تک پہنچ چکاہے تووہ پاک ہے۔

مسئلہ۴۵۔  اگربارش کاپانی کسی جگہ جمع ہوجائے خواہ کرسے کم ہی کیوں نہ ہواوربارش کے دوران کسی نجس چیزکواس میں دھویاجائے اورنجاست سے پانی کارنگ،بویاذایقہ بھی نہ بدلے تووہ نجس چیزپاک ہوجائے گی۔

مسئلہ۴۶۔  اگرایسے قالین پربارش برسے جونجس زمین کے اوپراوربارش کاپانی نجس زمین پرجاری ہوجائے توقالین نجس نہیں ہوگااورزمین بھی پاک ہوجائے گی۔

مسئلہ۴۷۔  اگربارش کاپانی یاکوئی دوسراپانی کرسے کم مقدارمیں کسی گڑھے میں جمع ہوجائے توبارش رک جانے کے بعدکسی نجاست کے ملنے سے وہ پانی نجس ہوجائے گا۔

۵۔  کنویں کاپانی  :

مسئلہ۴۸۔  کنویں کاپانی جوکہ زمین سے جوش مارکرنکلے وہ پاک ہے خواہ کرسے کم ہواوراگرکوئی نجس چیزاس میں گرجائے توکنویں کاپانی نجس نہیں ہوتاجب تک پانی کارنگ،بویاذائقہ بدل جائے لیکن مستحب ہے کہ ہرنجس چیزکے لئے کچھ پانی باہرنکال کرپھینک دیں(جس کی تفصیل فقہ کی بڑی کتابوں میں موجودہے)

مسئلہ۴۹۔  اگرعین نجس گرنے کی وجہ سے کنویں کے پانی کارنگ ،بو یاذائقہ بدل جائے اوربعدمیں یہ تغیرختم ہوجائے توجب تک تازہ پانی جوش ما رکرنہ نکلے اوراس میں مل نہ جائے وہ پاک نہ ہوگا۔

پانی کے احکام  :

مسئلہ۵۰۔  مضاف پانی جس کامفہوم شروع میں بیان کردیاگیاہے نجس چیزکوپاک نہیں کرتاہے اوراس سے وضووغسل بھی صحیح نہیں ہے۔

مسئلہ۵۱۔  مضاف پانی جس کسی نجس چیزسے ملے گاتوفورانجس ہوجائے گاصرف دوصورتوں میں نجس نہیں ہوگا۔

۱۔  اوپرسے نیچے ڈالنے میں مثلاگلاب دان سے نجس ہاتھ پرعرق ڈالاجائے تووہ عرق جوگلاب دان میں ہے وہ نجس نہیں ہوگا۔

۲۔  جومضاف پانی فوارے کی طرح نیچے سے اوپرجارہاہوتواوپرکاجتناحصہ نجاست سے ملے گاوہی نجس ہوگا،نیچے کاحصہ پاک رہے گا۔

مسئلہ۵۲۔  اگرنجس مضاف پانی،جاری یاکرپانی سے اس طرح مل جائے کہ اب اس کومضاف پانی نہ کہیں توپاک ہوجاتاہے۔

مسئلہ۵۳۔  جوپانی مطلق تھااب اگرشک ہوجائے کہ مضاف ہوگیاہے یانہیں؟تووہ مطلق پانی کاحکم رکھتاہے،یعنی اس سے نجس چیزوں کو پاک کیاجاسکتاہے اوراس سے وضووغسل بھی کیاجاسکتاہے،اسی طرح اگرمضاف پانی کے بارے میں شک ہوجائے کہ مطلق پانی ہواہے کہ نہیں تووہ مضاف پانی کے حکم میں ہے،یعنی نجس چیزکوپاک نہیں کرتاہے اوراس سے وضووغسل بھی صحیح نہیں ہے۔

مسئلہ۵۴۔  جس پانی کے بارے میں معلوم نہ ہوکہ مطلق ہے یامضاف اورپہلے کی حالت بھی معلوم نہ ہوتووہ نجس شئے کوپاک نہیں کرسکتا اوراس سے وضووغسل بھی باطل ہے،لیکن یہ پانی اگرکربھریا اس سے زیادہ ہوتواگرکوئی نجس چیزاس سے مل جائے تووہ پانی نجس نہیں ہوگا۔

مسئلہ۵۵۔  اگرعین نجس جیسے خون،پیشاب پانی میں گرجائے اورا س کارنگ ،بویاذائقہ بدل جائے تونجس ہوجائے گا،خواہ کرپانی ہویا جاری ،ہاں اگرعین نجس کے قریب ہونے کی وجہ سے پان میں اس نجاست کی بوآجائے تووہ پانی نجس نہیں ہوگا۔

مسئلہ۵۶۔  جس پانی کارنگ،بویاذائقہ نجاست کی وجہ سے بدلاہو،اگراس کارنگ،بویاذائقہ ،کر،جاری یابارش کے پانی سے ملاقات کی وجہ سے ختم ہوجائے تووہ پانی پاک ہوگالیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ کر،جاری یابارش کے پانی سے مخلوط ہوجائے۔

مسئلہ۵۷۔  نجس چیزکواگرکریاجاری پانی میں دھوئیں توجوپانی اس نجس چیزسے گررہاہے(یعنی دھون) پاک ہے۔

مسئلہ۵۸۔  جوپانی پہلے پاک تھاپھرشک ہوجائے کہ نجس ہواکہ نہیں تووہ پاک ہے اورجوپانی پہلے نجس تھااگراس کے بارے میں شک ہوجائے کہ پاک ہواکہ نہیں تووہ نجس ہے۔

مسئلہ۵۹۔  نجس حیوانات(جیسے کتا،سور)کاجھوٹاپانی نجس ہے اوراس کاپیناحرام ہے،لیکن حرام گوشت جانوروں جیسے بلی اوردرندے کاجھوٹاپانی پاک توہے مگراس کاپینامکروہ ہے۔